the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اتوار کی شب فلمی دنیا کے اہم ایوارڈ گولڈن گلوب کی رنگا رنگ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جس میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے اکٹھے سات گولڈن گلوب جیت کر آسکر ایوارڈ کے لیے بھی اپنا راستہ ہم وار کر لیا۔ ڈیمیَن شیزل کی ہالی وڈ کے میوزیکلز کے سنہرے دور کو خراجِ عقیدت پیش کرتی لا لا لینڈ کو سات مختلف کیٹیگریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور اس فلم نے ان تمام سات شعبوں میں گولڈن گلوب اعزاز حاصل کیا۔ اس بھرپور کامیابی کی وجہ سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اس برس کے آسکر ایوارڈز کے لیے بھی یہ فلم نہایت مضبوط امیدوار ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقریبِ تقسیم اگلے ماہ منعقد ہو گی۔ فلمی دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شامل گولڈن گلوب کی چکاچوند روشنیوں سے منور اس بار کی تقریب کی خاص بات وہ سیاسی تقاریر بھی تھیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بہ طور امریکی



صدر منتخب ہونے پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ تقریب میں شریک فلمی شخصیات نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور پھر نسلی بنیادوں پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے موضوع پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ گولڈن گلوب کی تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے متعدد ستاروں نے کہا کہ برداشت اور یک جہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سب سے زیادہ جذباتی تقریر اداکارہ میرل اسٹریپ کی تھی، جنہوں نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ ہالی وڈ کی فلمی صنعت غیرملکیوں اور باہر سے آنے والے افراد کی وجہ سے مضبوط ہے۔ ٹرمپ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا، اگر آپ ان سب کو باہر نکال دیں گے، تو آپ کے پاس فٹ بال اور مارشل آرٹ دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا اور یہ فن نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا، تذلیل سے تذلیل جنم لیتی ہے اور تشدد تشدد کو پیدا کرتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.